کروناوائرس سے متاثرجنوبی افریقانے اہم کامیابی حاصل کرلی

کیپ ٹاؤن(ایچ آراین ڈبلیو) کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے جنوبی افریقا نے عالمی وبا کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے نیشنل انفیکشن ڈیزیز انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یومیہ کرونا کیسسز میں گراوٹ کا عمل جاری ہے اور اسوقت ٹیسٹ پازیٹو آنے والے افراد کا شرح تناسب چار فیصد کے قریب ہے،موجودہ اعداد و شمار کے مطابق وبا کی تیسری لہر سے نجات پا گئے ہیں۔وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 578 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ عالمی وبا کے باعث مزید 164 اموات ہوئی، جس کے بعد کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 87 ہزار 216 تک جاپہنچی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں