پراپرٹی کاروبار میں لین دین کا تنازع،بروکر نے ایجنٹ کی گاڑی و موٹرسائیکل جلا ڈالی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پراپرٹی کے کاروبار میں لین دین کے تنازعے پر بروکر نے پراپرٹی ایجنٹ کی گاڑی اور موٹرسائیکل نذر آتش کردی۔تفصیلات کے مطابق پراپرٹی کے کاروبار میں مبینہ تنازع سات سال قبل ہونے والی لین دین سے شروع ہوا، جس کا اعتراف متاثرہ شہری انعام الحق نے بھی کیا۔انعام الحق نے سعید آباد میں تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج کرا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یونس بروہی سے 7 سال قبل تک پراپرٹی کے کام میں لین دین تھا، مگر اب بروکر کے کوئی پیسے میری طرف نہیں نکلتے اس کے باوجود بوکر نے مجھے دھمکیاں دیں اور ماضی میں بھی مجھ سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد وصول کرچکا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مدعی نے کہا کہ کل یونس بروہی اچانک میرے گھر کے باہر آیا اور ایک کتا باندھا، مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور چلا گیا، بعدازاں رات 4 بجے میری گاڑی اور موٹر سائیکل آگ لگ گئی، گیٹ سے پتہ کیا تو یونس بروہی آیا تھا۔مدعی نے اپیل کی کہ یونس بروہی کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں