رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے 18سالہ سیدہ دانیہ شاہ سےتیسری شادی کرلی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عامر لیاقت ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے تیسری شادی کرلی، گذشتہ روز ان کی نکاح کی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی، تقریب میں خصوصی افراد نے شرکت کی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نکاح کی تقریب میں پی ٹی آئی کی جانب سے صرف رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی شریک ہوئے، جمال صدیقی عامر لیاقت کے ساتھ ایم پی اے ہیں۔عامر لیاقت نے لودھراں کی سیدہ دانیہ شاہ سے نکاح کیا ہے، دلہن کی عمر 18 سال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں