سعودی عرب میں ائیرپورٹ پرڈرون حملہ ناکام 4 افراد زخمی

ریاض (ایچ آراین ڈبلیو) سعودی عرب میں عرب اتحاد نے ابھا ائیرپورٹ پرڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عرب اتحاد نے سعودی عرب میں ابھا ائیرپورٹ پرڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔ عرب اتحاد نے مسلح ڈرون کوہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا۔ کارروائی میں 4 افراد معمولی زخمی ہوئے۔حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کوبیلسٹک میزائل اورڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اورسعودی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں