ٹیکنیکل بورڈ کے پیپرمیں پوچھے گئے سوال پر سوشل میڈیا میں ہلچل مچ گئی

ٹیکنیکل بورڈ کے پیپر میں پوچھے گئے سوال ہر سوشل میڈیا میں ہلچل مچ گئی ہے اور عوام اپنے غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔ ماضی میں سوال اس انداز میں پوچھا جاتا تھا کہ ” مہاجرین کو پاکستان آمد پر کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا؟ لیکن اسبار یہ سوال تبدیل کرکے پوچھا گیا کہ ” مہاجرین کی آمد سے کیا مسائل پیدا ہوئے-؟یہ پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے سندھ ٹیکنیکل بورڈ سے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر معزرت کرنے کی درخواست کی اور معزرت نہ کی تو ٹیکنیکل بورڈ کے مرکزی آفس پر احتجاج کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں