لاہور، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے اپنے گلے پر چھری پھیر لی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ہربنس پورہ کے علاقے کنال بینک روڈ پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس میں شوہر نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔ 35 سالہ غلام شبیر نے طیش میں آکر اپنی 30 سالہ بیوی کے سر میں فائر کرکے قتل کردیا۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے اپنے گلے پر چھری پھیر کر خودکشی کی کوشش کی، تاہم اسے حراست میں لے کر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی شناخت منظوراں کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچی جب کہ فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلیے۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی رضاکاروں کے ذریعے مردہ خانے منتقل کردیا کردیا گیا۔ پولیس نے مقتولہ کی بہن پروین بی بی کی مدعیت میں غلام شبیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔