کراچی، تھانہ کورنگی پولیس کی انٹیلجنس اطلاع پر کارواٸی، ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہر قائد کراچی کا علاقہ کورنگی میں پولیس کی کارواٸی، پولیس کے مطابق کورنگی پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ ہے، کورنگی تھانے کی خفیہ اطلاع پر ڈکیتی کی دیگر وارداتوں میں مطلوب ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ڈکیتی ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ 2 موبائل فون اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔ جبکہ گرفتار ڈکیتی ملزم کی شناخت شہریار ولد حسین احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور ناجائز اسلحہ اور سٹریٹ کرائم کے دیگر مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل بھیجا چکا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔