کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، بڑی تعداد میں مکین لیاقت آباد میں جمع ہوئے اور آپریشن ناکام بنا دیا۔ SBCA ٹیم پر مکینوں کا تشدد، مقامی پولیس کارروائی کے دوران ایس بی سی اے کے عملے کو چھوڑ کر موقع سے غائب ہو گئی۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لیے ایس بی سی اے کی ٹیم ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ پہنچ گئی تھی۔ پولیس کے جائے وقوعہ سے غائب ہونے کے باعث آپریشن نہ ہوسکا۔ عدالتی حکم پر ایس بی سی اے کی ٹیم لیاقت نمبر 8 میں پانچ منزلہ عمارت گرانے پہنچی تھی۔