یوم سیدناصدیق اکبرؓ کی مناسبت سے لانڈھی میں عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد

کراچی(ایچ آر این ڈبلیو) یوم صدیق اکبرؓ کی مناسبت سے دربار اعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف کے زیر اہتمام لانڈھی میں عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مشہور و معروف ثناءخواں نے گلہائے عقیدت پیش کیئے تقریب میں سالک آباد شریف سے خصوصی طور پر پیر طریقت الحاج پیر مرشد ثانی سرکار نقشبندی مجددی مدظلہ العالی اور الحاج پیر سلطان سرکار نقشبندی مجددی مدظلہ العالی نے شرکت کی الحاج پیر مرشد ثانی سرکار نے حاضرین محفل اور وطن عزیز کےلئے خصوصی دعائیں کیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لانڈھی البرق فٹبال گراؤنڈ میں یوم صدیق اکبرؓ کے مناسبت سے ایک عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس کی شروعات تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس میں ملک کے مشہور و معروف ثناءخواں وحید ظفر قاسمی, بلال قادری, مولانا خضرالاسلام, عامر فیاضی, تنویر نقشبندی سمیت مشہور و معروف ثناءخواں نے حاضرین محفل کو خوبصورت کلام سے محظوض کیا تقریب میں سالک آباد شریف ضلع اٹک سے خصوصی طور پر تشریف لانے والے پیر طریقت سلطان الفقراء الحاج پیرمرشد ثانی سرکار نقشبندی مجددی مدظلہ العالی اور الحاج پیرسلطان سرکار نقشبندی مجددی مدظلہ العالی نے شرکت کیں جبکہ ان کے ساتھ عالم دین پیر فیضان اعظم اور پیر فہیم اعظم نے بھی شرکت کیں محفل میں ملک کے معروف ثناءخواں کے ساتھ پیر فیضان اعظم سرکار نے بھی حاضرین محفل کی خدمت میں خوبصورت کلام پیش کیئے جبکہ پیر فہیم اعظم سرکار نے خوبصورت کلام پیش کرکے حاضرین محفل کو جھومنے پر مجبور کردیا اور پورا پنڈال نبیﷺ کا ہمسفر ابوبکرؓ ابوبکرؓ کے نعروں سے گونج اٹھا تقریب میں یومِ سیدناصدیق اکبرؓ کی مناسبت سے پیر طریقت الحاج پیر سلطان سرکار نقشبندی مجددی مدظلہ العالی نے ابوبکر صدیقؓ کی شان میں مختلف زبانوں میں خوبصورت کلام کے ساتھ ساتھ یار غار کا قصہ بھی بیان کیا جبکہ تقریب کے اختتام میں سلطان الفقراء الحاج پیر مرشد ثانی سرکار نقشبندی مجددی مدظلہ العالی نے تمام حاضرین محفل کےلئے دعائیں کیں جبکہ وطنِ عزیز پاکستان کےلئے خصوصی دعائیں بھی کیں تقریب کا اہتمام لانڈھی نمبر ساڑھے تین البرق فٹبال گراؤنڈ میں دربارِ اعظمیہ رحیمیہ سالک آباد شریف کے خلیفہ حاجی محمد یونس قریشی کی زیر سرپرستی میں کیا گیا جبکہ تقریب میں سینکڑوں خادمین نے اپنی خدمات سرانجام دیئے تقریب کے اختتام میں حاضرین محفل کےلئے لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا,