سرگودھا، ٹک ٹاک کا جنون ایک اور زندگی نگل گیا

سرگودھا (ایچ آراین ڈبلیو) ٹک ٹاک کا جنون ایک اور زندگی نگل گیا ۔ 20 سالہ منتظر مہدی سر پر پسٹل رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہا تھا، گولی چلنے پر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ منتظر مہدی انگلینڈ سے رشتہ داروں کو ملنے آیا تھا، ٹک ٹاک بناتے جان چلی گئی ، ورثاءکا پوسٹمارٹم سے انکار، علاقہ مجسٹریٹ کی اجازت سے لاش کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے۔