سانگھڑ: ناجائز تعلقات کی بنا پر کاری کر کے قتل

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) بشیر احمد بروہی ایس ایس پی سانگھڑ کے بروقت نوٹس کے نتیجے میں ضلع سانگھڑ پولیس کی اہم کامیاب کارروائی، مسمات ریما کی فوتگی کے واقعہ کے ڈراپ سین سامنے آگیا۔ مسمات ریما کا قاتل ملزم اس کا شوہر گرفتار نکلا. میری بیوی کے نا محرم سے ناجائز تعلقات کی بنا پر کاری کر کے قتل کیا گرفتار ملزم کا پولیس کا اقبال جرم بیان، تفصیلات کے مطابق کھائی تھانے کی حدود میں مسمات ریما نامی زوجہ معشوق اوڈ جن کی چار ماہ قبل شادی ہوئی تھی ،مسمات ریما کی اچانک موت کی خبر معشوق اوڈ نے اپنے سوسر کو دی جس پر اوڈ برادری والے معشوق کے گھر پہنچے. معشوق کے (سسر) سومار نے معشوق سے اچانک موت کی وجہ معلوم کرنا چاہی جس پر معشوق کی جانب سے بتائی گئی موت کی وجہ پر معشوق کے سوسر کو شک ظاہر ہوا کے میرا داماد جھوٹ بول رہا ہے ۔ دوسری جانب ایس ایس پی سانگھڑ نے ایس ایچ او کھاہی کو واقعہ کی میرٹ کی بنیاد پر تحقیقات کے لیے احکامات جاری کیے ، ایس ایس پی سانگھڑ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کھائی پولیس نے ایس ایچ او کھائی سب انسپیکٹر محمد جمن کھوسو کی سربراہی میں پیشہ وارانہ طریقے سے واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا اور دیگر تمام اہم پہلوؤں پر باریک بینی سے کام کیا، اس دوران مشتبہ اشخاص کو شامل تفتیش کیا اور اپنے تمام تر وسائل بروکار لاتے ہوئے مسمات ریما کے موت کی اصل حقائق جاننے میں کامیاب ہوئے اور قاتل ملزم معشوق اوڈ کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے۔ گرفتار قاتل ملزم معشوق نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے اقبال جرم کیا اور پولیس کو قتل کی وجہ بتاتے ہوئے کہا (ذاتی رنجش) *کاری پر اپنی بیوی کو نیند کی حالت میں جب وہ گہرئی نیند میں سوی ہوئی تھی گلا گھونٹ کر قتل کیا، مزید کہا کہ میری بیوی کے اس کے آبائی گاؤں میں غیر اخلاقی نا جائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے میری ساخت کو نقصان پہنچا رہا تھا اور معاشرے میں میری عزت برباد ہورہی تھی جس پر میں نے اپنی بیوی کو کاری کر کے قتل کیا مزید کہا کے سزا سے بچنے کے لیے میں نے ڈرامہ رچایا کے میری بیوی کی قدرتی موت واقعہ ہوئی ہے. ایس ایس پی سانگھڑ کی جانب سے ریما کیس میں بہترین تحقیقات کرنے اور قاتل ملزم کو گرفتار کرنے پر کھائی پولیس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباشی اور انعام و تعرفی سند دینے کا اعلان کیا