شاہین کا شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے نکاح ہوگیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا نکاح ہوگیا۔ شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد ذکریا میں ہوا، نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا، رخصتی بعد میں ہوگی۔ شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوگیا،تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچ گئے۔ تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود ہیں۔ تقریب میں میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور شاداب خان بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں موجود ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی،دو روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔