عید پر تنخواہ ملے گی یا نہیں، ریلوے ملازمین پریشان

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) مالی مشکلات کا شکار محکمہ ریلوے کے ملازمین تنخواہوں کے لیے پریشان ہو گئے، عید پر ایڈوانس تنخواہ ملے گی یا نہی‍ں ملازمین تذبذب کا شکار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ بھی عید پر ایڈوانس تنخواہ دینے کا حتمی فیصلہ نہیں کرسکی، ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ایک ہی روز میں دو نوٹیفکیشن جاری کئے گئے، ریلوے انتظامیہ نے عید پر تنخواہ ایڈوانس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا چند گھنٹے بعد ہی کینسل کردیا، پہلے نوٹیفکیشن میں ماہ اپریل کی تنخواہ عیدالفطر سے 5 روز قبل دینے کا اعلان کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں ملازمین کی حاضری، کمپیوٹر فیڈنگ سمیت سیلری کی تیاری کے لیے آئی ٹی اور اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کا مکمل شیڈول جاری کیا گیا،اسی روز دوسرے نوٹیفکیشن کے تحت ایڈوانس سیلری کے لیے جاری کردہ پہلا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا، ایڈوانس سیلری کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے باعث ریلوے افسران اور ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔