اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پٹرولیم مصنوعات اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک پہچانے کیلئے انتظامیہ الرٹ ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے بتایا کہ اسلام آباد میں 120 گرام روٹی کی نئی قیمت 18 روپے مقرر کر دی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اشیاء خورو نوش کے سرکاری نرخ پر عمل یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا، مجسٹریٹس اپنے علاقوں میں روٹی کا ریٹ اور وزن بھی چیک کریں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ہدایت کی کہ سرکاری ریٹ پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments