الیکشن کمیشن نے توہین کیس میں فواد چوہدری کوشوکازنوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری اور ان کے وکیل فیصل چوہدری پیش نہیں ہوئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن 28 فروری سے آج تک 6 سماعتیں کر چکا ہے، فواد چوہدری تاحال اس کیس میں الیکشن کمیشن پیش نہیں ہوئے۔