کروڑ پتی بھکاری کو پولیس نے لوٹ لیا

فیصل آباد (ایچ آر این ڈبلیو) بھکاری نے پولیس پر لوٹ مار کا الزام لگا دیا. ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پولیس پر الزام عائد کیا کہ پولیس نے مجھ سے 7 لاکھ چھین لیئے. پلاٹ کی خریداری کے لیئے جا رہا تھا پولیس نے روک کر رقم چھینی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بھکاری جھوٹ بول رہا ہے، اس کے پاس سات لاکھ کہاں سے آئے۔ بھکاری نے عدالت میں 3 کروڑ روپے کے اکاؤنٹ نجی بنک میں شو کروا کر سب کو حیران کردیا. بھکاری مظفر نے بتایا کہ 25 سال سے بھیک مانگ کر رقم بنک میں جمع کرواتا ہوں۔ عدالت نے بھکاری کے 7 لاکھ ہڑپ کرنے کے الزام پر تھانیدار اور اہلکاران کے خلاف مقدمے کا حکم دے دیا.