گڈاپ ٹاؤَن، غیر قانونی تعمیرات میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) گڈاپ ٹاؤن نے غیر قانونی تعمیرات میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، ہر گلی، ہر سڑک غیرقانونی تعمیرات کا شاہکار بن گئی، ایس بی سی اے کے افسران اور اہلکار نوٹوں کی بارش میں غسل کر تے ہوئے کرپشن کی جھیل میں غوطے لگا رہے ہیں، ایچ آراین ڈبلیو کے ایک سروے کے مطابق گڈاپ ٹاؤن جس میں‌ سب سے زرخیز علاقہ سرجانی ٹاؤن آتا ہے وہاں ایک طرف تو لینڈ‌مافیا سرکاری زمینوں‌ پر قبضہ کر کے سادہ لوح‌ عوام کو سستے پلاٹ دینے کے بہانے لوٹ‌ رہی ہے تو دوسری طرف سندھ بلڈنگ کنٹرول کے افسران نے بغیر نقشہ کے سیکڑوں کی تعداد میں‌ غیرقانونی تعمیرات کرا کے اپنی ہزاروں سال کی زندگی کو شاندار بنانے کے منصوبے بنانے رہے ہیں اور اندھا دھند مال سیمٹنے میں مصروف ہیں، سرجانی ٹاؤن میں چھوٹے سائز کے کمرشل پلاٹس ایس بی 8 سیکٹر ایل ون، آر ایس 1 سیکٹر 5 سی، آر ایس 13 سیکٹر 5-سی، آر ایس 12سیکٹر 5-سی، ایس آر49 سیکٹر 5-سی، ایس آر-27-28 سیکٹر 5- ڈی، ایس آر 31 سیکٹر 5-ڈی، سی آئی-1 سیکٹر 5-سی، ایس آر 25، سیکٹر 5-ڈی، ایس آر 12 سیکٹر 5-بی، ایس بی 63 سیکٹر 4-ڈی پر نہ صرف لازمی کھلی جگہ کی خلاف ورزی کی گئی ہے بلکہ ان پلاٹوں پر اضافی فلورز بھی تعمیر کئے گئے ہیں، جو ایس بی سی اے گڈاپ ٹاؤن جس کا کام شہر کراچی نہیں بلکہ پورے سندھ میں‌ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لینا ہے ان کی سرپرستی اور زر پرستی میں کامیابی پایہ تکمیل پہنچائے گئے ہیں، ایچ آراین ڈبلیو نے یہاں کچھ پلاٹوں کی تفصیل دی ہے جبکہ سروے میں ابھی سیکڑوں‌ تعداد میں‌ پلاٹس شامل ہیں جس میں غیرقانونی تعمیرات پر اپنے جوبن پر ہے اور ایس بی سی اے کے مداری نوٹوں کی سرتال پر محو رقص ہیں