گڈاپ ٹاؤن: آصف رضوی، عارف زاہدی اور ماجد کی ٹرائینگل نےغیرقانونی بلڈرز کو تعمیراتی قوانین سے بے نیاز کر دیا

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) گڈاپ ٹاؤن سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے لئے ناجائز کمائی کی پائپ لائن بن گیا- ڈائریکٹر آصف رضوی، ڈپٹی ڈائریکٹر عارف زاہدی اور سینئر بلڈنگ انسپکٹر ماجد کی ٹرائینگل نے برمودا ٹرائنگل کا روپ دھارتے ہوئے نوٹوں‌ کو نگلنا شروع کر دیا اور ناجائز تعمیرات کو گرین سگنل دیتے ہوئے غیرقانونی بلڈرز کو تعمیراتی قوانین سے بے نیاز کر دیا- اب گڈاپ ٹاؤن کی ہر گلی اور محلہ ناجائز تعمیرات کی تصویر بن چکی ہے، تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں‌ کمرشل پلاٹوں‌ پر غیرقانونی منزل کی تعمیر میں شدت آ چکی ہے جس کی مثال پلاٹ نمبر RS-13 سرجانی ٹاؤن 5 سی، میں بننے والی بلڈنگ غیرقانونی تعمیرات کا ایک حسین شاہکار بن چکی ہے، جس ہر گراؤنڈ پلس ٹو اور جزوی تیسرا فلور کی اجازت دی گئی تھی لیکن یہاں‌ پر آصف رضوی، عارف زاہدی اور ماجد پر مشتمل مثلث نے مبینہ طور پر 50 لاکھ کا پیکیج لے کر تیسرا فلور مکمل کرواتے ہوئے غیر قانونی چوتھا اور پانچواں فلور بھی تعمیرا کروا دیا جبکہ اس میں لافٹ کی آڑ میں میزنائن فلور بھی ڈلوا تعمیراتی قوانین کی فاتحہ پڑھ دی گئی، ایچ آر این ڈبلیو نے اس حوالے سے تعمیراتی قوانین کے ماہر ایڈوکیٹ ندیم احمد جمال سے بات چیت کی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کلائنٹ کی طرف سے گڈاپ ٹاؤن میں ہونے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مکمل خلاف ورزیو‌ں‌ کی تفصیل کے ساتھ اینٹی کرپشن سندھ میں‌ مقدمہ دائر کرنے جا رہے ہیں‌ کیونکہ ڈٰی جی ایس بی سی اے خود ان کرپٹ افسران کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں اس لئے وہ کسی شکایت پر کان نہیں دھرتے، انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر تمام تفصیلات بمعہ تصاویر کے اینٹی کرپشن میں‌ جمع کرائی جائیں گی اور ان کی کارروائی نہ کرنے کی صورت میں‌ سیکشن 200 سی آرپی سی کے تحت ڈائریکٹ کمپلین دائر کی جائے گی جس سے تمام مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا-