اسلامی تعلیماتِ سے دور ہوکر آج مسلم امہ مشکلات میں مبتلا ہے، محفل درس سے خطاب

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) درگاہ عالیہ اشرفیہ کے سجادہ نشین علامہ ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی نے کہا کہ قر آن وسنت اور اسوہ حسنہ زندگی کے ہر شعبہ میں کامیابی کا ضامن ہے، تعلیماتِ اسلام کی حقیقی روح سے دور ہوکر آج مسلم امہ مسا ئل و مشکلات میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام ایما ن،ہمدردی اور احسان کا فلسفہ سمجھنے اور عمل پیرا ہو نے کیلئے رمضا ن نہا یت اہمیت کا حا مل ہے۔ رمضا ن صبر اور غم خواری کا مہینہ ہے یہ رحمتوں بر کتوں،مغفرت کے ساتھ درجا ت کی بلندی اور آخرت کیلئے نیکیو ں کے ذخیرہ کر نے کا بہترین مو قع ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے جما عت اھلسنّت و بزم رضا کے زیر اہتمام کچھی میمن ہال گاڑی کھاتہ لائٹ ہاؤس میں محفل درس سے خطاب میں کیا۔انہو ں نے مزید کہا کہ مسلما نو ں کی نا کا می کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے دینی احکا ما ت کو فرا مو ش کر دیا ہے اسلام لو گو ں کی مدد کر نے موا خا ت کے رویّو ں کو اپنا نے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایما ن اور احتساب کے سا تھ رکھ کر ہی رو زے کے حقیقی مقصد کو پو را کیا جا سکتا ہے۔اللہ کے عطا کر دہ مال سے غریبوں اور ضرورت مندلوگوں کی اعانت کرنا رب کی با رگا ہ میں پسندیدہ عمل ہے۔