ایرانی سفارتخانے پر حملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر

انقرہ (ایچ آر این ڈبلیو) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے اسرائیل نے عالمی قانون اور ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کی۔اپنے بیان میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جارحیت پر خاموش رہنے والے ایرانی حملے کی مذمت میں آگے آگے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس پر لعن طعن اور جس کی مذمت کرنی چاہیے وہ نیتن یاہو ہے۔ واضح رہے کہ ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے نیو اتیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔ میڈیا کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح ایرانی بیلسٹک میزائل ایئر بیس تک پہنچے تھے۔