پنجاب نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو)‌پی ڈی ایم اے پنجاب نے مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،

27اپریل کی رات کو پنجاب میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی،ترجمان کے مطابق 26سے 28اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی،

مری، گلیات، راولپنڈی ،اٹک، جہلم، چکوال سرگودھا اور گجرات میں بارشیں ہوں گی،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور،اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔