شاہ محمود قریشی کے بھانجے رکن قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی میں شمولیت سے انکار

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) آزاد حیثیت میں خانیوال کی تحصیل میاں چنوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے پیر ظہور حسین قریشی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار

پیر ظہور حسین قریشی شاہ محمود قریشی کے بھانجے ہیں

سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست مسترد کردی

میں آزاد ایم این اے منتخب ہوا ہوں تحریک انصاف نے تو مجھے ٹکٹ ہی نہیں دیا تھا، ظہور حسین قریشی کا موقف

قومی اسمبلی میں اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھوں گا، ظہور حسین قریشی نے سپیکر کو بھی آگاہ کردیا