جامعہ کراچی: پروفیسرزاورایسوسی ایٹ پروفیسرز کے عہدوں پر فائزہونے والے اساتذہ میں خطوط تقسیم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ شفاف نظام پر تنقید نہیں بلکہ اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے، نظام کی شفافیت پر سوال اُٹھانے سے قبل ہمیں اپنی خامیوں اور کمزوریوں کو بھی دورکرنے کی ضرورت ہے۔کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے وسیع سوچ، تخلیقی صلاحیتیں اور علم کی فراوانی بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،میرٹ کی بالادستی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایسوسی ایٹ پروفیسرزاور پروفیسرزکے عہدوں پر فائزہونے والے اساتذہ میں خطوط تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب کے اختتام پر بدست شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی 12 اسسٹنٹ پروفیسرزکو ایسوسی ایٹ پروفیسرزجبکہ 11 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو پروفیسرز کے عہدے پر فائزہونے کے خطوط جاری کئے گئے۔

دریں اثناء شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے ترقی پانے والے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ یہ آپ لوگوں کی محنت کا ثمرہے۔