سندھ فوڈ اتھارٹی کی جیکسن مارکیٹ میں‌کارروائی، کیمیکل ملا دودھ تلف کردیا

کراچی (ایچ آراین‌ڈبلیو) سندھ فوڈ اتھارٹی ضلع کیماڑی اور اسٹنٹ کمشنر کیماڑی کی ٹیموں نے جیکسن مارکیٹ ہاربر کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کی ۔
کارروائی کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع کیماڑی بشیر خان اور اسٹنٹ کمشنر کیماڑی شائستہ جبیں بھی موجود تھے۔ کارروائی کے دوران کیمیکل ملا سینکڑوں لیٹر دودھ بھی ضائع کردیا گیا۔ سندھ فوڈ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کی ٹیموں نے دودھ کی دکانوں اور پکوان سینٹرز کا معائنہ بھی کیا۔ معائنے کے دوران
صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر دودھ کی متعدد دکانوں اور پکوان سینٹرز پر جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ضلع کیماڑی بشیر خان نے کہا کہ
ضلع کیماڑی میں کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ کھانے پینے کی ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی آغا فخر حسین کی ہدایت پر کارروائی کی جارہی ہے ۔