لیاقت آباد کے تاجر سے 10 لاکھ بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیاقت آباد پولیس نے CPLC سینٹرل کی تکنیکی معاونت لیاقت آباد کے تاجر سے 10 لاکھ بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

ملزم کی شناخت عثمان ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی

ملزم کے قبضے سے 1 عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا

ملزم نے مختلف وقتوں میں لیاقت آباد کے تاجر ثناء اسٹیل شاپ کے مالک کو فون اور میسیج کرکے 10 لاکھ بھتہ طلب کیا تھا

ملزم نے بھتہ نہ ادا کرنے کی صورت میں گولی مارنے اور گرینیڈ مارنے کی دھمکی دی تھی

ملزم کے پاس تاجر اور اسکی فیملی کے بارے میں معلومات بھی تھی جنہیں اس نے نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی

لیاقت آباد پولیس نے تاجر کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 232/2024 جرم دفعہ 384/385 ت پ 25 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا

گرفتار ملزم کو بالا مقدمہ سمیت اسلحہ کے مقدمہ میں بھی گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے