لیاقت آباد کے تاجر سے 10 لاکھ بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین‌ڈبلیو) لیاقت آباد پولیس نے CPLC سینٹرل کی تکنیکی معاونت لیاقت آباد کے تاجر سے 10 لاکھ بھتہ طلب کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا. ملزم کی شناخت عثمان ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی.
ملزم کے قبضے سے 1 عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا.
ملزم نے مختلف وقتوں میں لیاقت آباد کے تاجر ثناء اسٹیل شاپ کے مالک کو فون اور میسیج کرکے 10 لاکھ بھتہ طلب کیا تھا.
ملزم نے بھتہ نہ ادا کرنے کی صورت میں گولی مارنے اور گرینیڈ مارنے کی دھمکی دی تھی.
ملزم کے پاس تاجر اور اسکی فیملی کے بارے میں معلومات بھی تھی جنہیں اس نے نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی.
لیاقت آباد پولیس نے تاجر کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 232/2024 جرم دفعہ 384/385 ت پ 25 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا
گرفتار ملزم کو بالا مقدمہ سمیت اسلحہ کے مقدمہ میں بھی گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے.