ایرانی صدر کی آمد پر بہترین سیکیورٹی انتظامات پر آئی جی کی سندھ پولیس کو شاباش

کراچی (ایچ آراین‌ڈبلیو) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایرانی صدر کی آمد کے موقع پر بہترین اور فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر سندھ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ تفویض کردہ اہم ترین سیکیورٹی/ ٹریفک اقدامات جیسی زمہ داریوں کو فول پروف اسٹرٹیجی کے تحت سرانجام دینا لائق ستائش و تعریف ہے۔غلام نبی میمن نے کہا سندھ پولیس کے دیگر تمام یونٹس کی سپورٹ اور تعاون بھی حوصلہ افزا اور کارآمد رہا۔
آئی جی سندھ نے کہا امن وامان کے حالات کو مکمل کنٹرول میں رکھنا پولیس کے فرائض منصبی میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ قوی امید ہیکہ پولیس تفویض کردہ فرائض کو اپنےانفرادی اور اجتماعی کردار کی بدولت بطریق احسن مؤثر اور کامیاب بناتی رہیگی۔آئی جی سندھ نے کہا سیکیورٹی اقدامات میں رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے جملہ امور بھی لائق ستائش اور تعریف ہیں۔