نیوکراچی ایوب گوٹھ کے قریب فائرنگ، دو افراد زخمی

کراچی (ایچ آراین‌ڈبلیو) نیوکراچی ایوب گوٹھ کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے. زخمیوں‌کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا. ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت 45 محمد اصغر اور 50 سالہ محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی. واقعہ ابتدائی معلومات کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پیش آیا.