سانگھڑ: خاتون سے زیادتی پر ملزم گرفتار

سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز احمد شیخ قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ بیسک ہیلتھ یونٹ نوآباد پر تعینات مسمات پوپری راجپر کی فریاد پر ملزم امتیاز لسکانی کے خلاف، چھری سے مسلح ہوکر، مقدمہ کی مدعی سے دست درازی، زیادتی کی کوشش اور جان سے مار دینے کی دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 07 سنہء 2024 داخل کروائے جانے پر۔ ایس ایچ او نوآباد احمد علی خاصخیلی نے ملزم کو گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا۔ ایس ایچ او کھپرو رحم حسین وسوانو نے دوران گشت رضوان جٹ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کیا ہے۔ ایس ایچ او سانگھڑ گلزار علی مری نے منشیات فروش غلام حسین بروہی سے 2200 گٹکے کی پڑیاں، ایک اور کاروائی میں آصف نظامانی کو گرفتار کرکے30 لیٹر شرآب، ایس ایچ او جھول نبی بخش لاشاری نے عبدالمجید سپیرا سے 30 لیٹر شرآب اور ایس ایچ او چوٹیاریوں محمد جمن کھوسو نے واحد بخش بگٹی سے 20 لیٹر شراب برآمد کرکے منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایس ایچ او کھپرو، جھول، پیرومل، کھاہی, سانگھڑ، شہدادپور اور سرہاری نے مختلف کیسوں میں مطلوب روپوش ملزمان شاہ بخش راجڑ، یامین چانگ، علی نواز خاصخیلی، عبدالحلیم شر، غلام رسول شر، منٹھار عرف مٹھو خاصخیلی، بہادر عرف رانجھن چانڈیو، شعیب نظامانی، کامران خاصخیلی، ثاقب ارائیں، نظام لاشاری میر محمد لاشاری، اسامہ لاشاری، نظیر لاشاری اور علی حسن چاکرانی کو گرفتار کیا ہے۔