کراچی کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے جس کا دل چاہتا ہے فٹ پاتھ پر قبضہ کر لیتا ہے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے کراچی میں ٹریفک جام کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کراچی کے ہر علاقے میں آپریشن کئے جائیں۔

آپریشن کا آغاز صدر، لائٹ ہاؤس، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، نمائش، ایمپریس مارکیٹ رنچھوڑ لائن گارڈن لسبیلہ گولیمار حیدری سمیت عائشہ منزل واٹر پمپ اور کھاردار سے کیا جائے گا۔
کراچی کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے جس کا دل چاہتا ہے فٹ پاتھ پر قبضہ کر لیتا ہے۔
اس کی سب سے بڑی وجہ بلدیہ کے راشی افسران سمیت پولیس اہلکار ہزاروں روپےلے کر پتھارے لگواتے ہیں ۔

انسدادِ تجاوزات کی کاروائیاں روڈ پر کھڑے کیبن، ٹھیلے، پتھارے، اور دوکانوں کے باہر سامان کے خلاف کی جائے گی۔

اگر جو دکاندار یا شوروم والا یا کوئ بھی غیر قانونی عمل کا حصہ بنے گا یا ٹھیکے لگوائے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اب کراچی میں کوئ غیر قانونی طور پر فٹ پاتھ پر قبضہ نہیں کرسکے گا۔