لیاقت آباد تھانےکی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیاقت آباد تھانےکی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ.. ایس ایس سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ مقابلہ ندی کنارہ عقب کراچی کمپلیکس لیاقت آباد کے پاس ہوا.دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں جبکہ 2 ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے. زخمی ملزم کی شناخت محمد علی ولد مبارک کے نام سے ہوئی جبکہ فررای ملزمان کی شناخت مٹھو ولد نامعلوم اور نزاکت ولد نامعلوم کے ناموں سے ہوئی . پولیس نے موقع سے 1 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد کرلی. زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. ایس ایچ او لیاقت آباد نے بتایا کہ زخمی ملزم اور اسکے ساتھیوں کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے.