ملیر سٹی پولیس کا آسو گوٹھ میں چھاپہ، گٹکا کارخانہ تہس نہس کر دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو‌) ملیرسٹی پولیس کی گٹکا ماوا مافیا کے خلاف کامیاب کاروائی، ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ کا ایکشن

خفیہ اطلاع پر آسو گوٹھ کے قریب مکان پر چھاپہ مار کاروائی کی,

کاروائی کے دوران مضرصحت گٹکا ماوا بنانے والے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا,

کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں تیار گٹکاماوا, 4 من کے قریب چھالیہ,تمباکو چونا اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا,

گرفتار ملزمان میں محمد آصف, سمیر اور ایاز شامل ہیں,پولیس

ملزمان کے دو ساتھی انیس عرف ملا اور کمال فرار ہوگئے,

ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے,

دوران گشت ملیر سٹی پولیس کی ایک اور کاروائی,

مضر صحت گٹکاماوا فروخت کرنے والا ملزم کو گرفتار کرلیا,

کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں مضرصحت گٹکا ماوا چورا برآمد کرلیا,

ملزم عبید چوری چھپے گھر سے گٹکاماوا چورا فروخت کرتا تھا,

کاروائی کے دوران ملزم کا ایک ساتھی پولیس کو دیکھتے ہی فرار ہوگیا,

فرار ملزم کی شناخت انیس کے نام سے ہوئی,پولیس

ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ انیس کا مال فروخت کرتا تھا,

فرار ملزم انیس آسو گوٹھ طیبہ مسجد کے قریب ایک مکان میں گٹکاماوا تیار کرتا تھا,

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر چھاپہ مار کاروائی کرکے تین افراد کو حراست میں لیا تھا,

ملزم عبید کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے,