میرپورخاص میں ایک اور پولیس اہلکار طارق کے گھر سے منشیات کی بڑی کھیپ برآمد

میرپورخاص (ایچ آراین ڈبلیو)‌ میرپورخاص میں ایک اور پولیس اہلکار طارق کے گھر سے منشیات کی بڑی کھیپ برآمد، پولیس اہلکار طارق رنگے ہاتھوں گرفتار۔ سی آٸی اے پولیس کی انٹیلی جینس ادارے کی معلومات پر پولیس اہلکار کے گھر پر کارواٸی کی ، انڈین سفینہ گٹکا کی 13 بوریاں برآمد، پولیس اہلکار منشیات سمیت گرفتار مقدمہ درج۔ پولیس اہلکار طارق کٸی سالوں سے منشیات کا کاروبار کررہا تھا جسکی اسپپیشل برانچ مسلسل نشاندہی کررہی تھی۔ گذشتہ ماہ پی ڈی ایس پی احمد کریم جیلانی بھی کار میں منشیات سمیت پکڑے گٸے تھے، منشیات میں ملوث پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا تسلسل جاری۔ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جاٸے گا-