ایس ایس پی عمرکوٹ کا موٹر ٹرانسپورٹ سیکشن(MT) اور ضلع کی تمام سرکاری گاڑیوں کا انسپیکشن

عمرکوٹ (ایچ آراین ڈبلیو) آج مورخہ ٕ 24 اپریل 2024 کو ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ نے پولیس ہیڈ کوارٹرز عمرکوٹ کے موٹر ٹرانسپورٹ سیکشن(MT) اور ضلع کی تمام سرکاری گاڑیوں کا انسپیکشن کیا۔

انسپیکشن میں وہ تمام گاڑیاں شامل تھیں جو مختلف پولیس تھانوں، متعلقہ افسران، دیگر یونٹس، پولیس پیکٹس، پولیس لائن، اسکواڈز وغیرہ کی ڈیوٹیز میں استعمال کی جاتی ہیں۔

انھوں نے تمام گاڑیوں کی ریپئیرنگ، صفائی و مینٹیننس کا معاٸنہ کیا، ہسٹری شیٹ کو چیک کیا۔ گاڑیوں کے ٹائیرز کی کنڈیشن کا معائنہ کیا۔

مزید برآں ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ نے ایم ٹی او اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ وقت بہ وقت گاڑیوں کا آٸل چینجینگ، انجنز کی ٹیونینگ و سروسینگ کرواٸیں لاپرواہی کرنے پر محکمانہ کارواٸ کی جاۓ گی۔