سندھ میں پی پی کے وزیر کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ مہیا کرتے ہیں، جے یو آئی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اسمبلیوں کی خریدوفروخت کی بات پر پی پی قیادت کا سیخ پا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے ۔محمد اسلم غوری نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں کی بات ہو یا انتخابات میں خرید فروخت کی ،پی پی قیادت کی اچھل کود سے لگتا ہے کہ وہ بھی شریک جرم ہے ۔ کنڈی صاحب بلوچستان اور سندھ اسمبلی کے بارے میں زرداری صاحب آپ کو بہتر بتا سکتے ہیں ۔ ترجمان جےیوآئی نے مزید کہا کہ پارٹی ترجمان اتنا بےخبر حیرانگی ہے ؟ سندھ میں پی پی کے وزیر کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ مہیا کرتے ہیں ۔ پی پی سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کار جبکہ مرکز میں ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار کے مزے لوٹ رہی ہے ۔ پی پی پی کی الیکشن میں جیت کچے کے پولنگ اسٹیشنوں کی مرہون منت ہے ۔ کنڈی صاحب پیپلز پارٹی کے کم تحریک انصاف کے زیادہ ترجمان بن چکے ہیں ۔ گنڈا پور اور کنڈی کو مولانا فضل الرحمان خوابوں میں نظر آتے ہیں ۔زرداری صاحب نوٹس لیں کنڈی ہماری تحریک کا رخ آپکی طرف موڑنا چاہتا ہے ۔