جواں سالہ لڑکیوں کو حراس کرنے والے ملزم گرفتار

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) نواب ٹاؤن ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، جواں سالہ لڑکیوں کو حراس کرنے والے ملزم گرفتار، دوران پٹرولنگ ڈولفن ٹیم کو پولیس ایمرجنسی ہراسمنٹ کی کال موصول ہوئی۔ ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ ڈولفن ٹیم فوراََ ریسپانس کرتے ہوئے نواب ٹاؤن پہنچ گئی۔ملزمان کی ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش ناکام۔ جواں سالہ لڑکیوں نے بتایا کہ 2 اوباش لڑکے ان کو ہراس کررہے ہیں۔ ڈولفن ٹیم نے گرفتار ملزمان جنید، مدثر کو مزید تفتیش کے لیے نواب ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا۔ کالرا حوریہ نے ڈولفن ٹیم کے بروقت ریسپانس پر ڈولفن ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کی بروقت ریسپانس کرنے پر پوری ٹیم کو شاباش۔