پیمرا نے اے آر وائی کے اینکر کاشف عباسی پر پابندی لگا دی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) اے آر وائی کے اینکر کاشف عباسی پر پابندی عائد کر دی گئی، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (امینڈ)نے اینکر پرسن کاشف عباسی پر پیمرا کی جانب سے عائد کی گئی 60 روز کی پابندی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسو سی ایشن کی پروگرام ”آف دی ریکارڈ “ اور کاشف عباسی پر 60 دن کی پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں، نا ہی چینل اور نا ہی اینکر کو موقف پیش کرنے کاموقع دیا گیا، پابندی کا حکم رات ایک بجے جاری کیا گیا، غیرمعمولی جلدبازی میں حکم سے ظاہر ہوتا ہے پیمرا کا اقدام بدنیتی پر مبنی ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر اظہر عباس نے کہا کہ پروگرام میں ایک وفاقی وزیر نے نامناسب کام کیا لیکن پیمرا نے وزیر سے پوچھنے کی بجائے پروگرام اور اینکر پر پابندی لگادی حالانکہ اینکر نے اگلے پروگرام میں ہی اپنی پوزیشن واضح کردی تھی۔میڈیاکی آزادی دبانے کیلئے پیمرا یا حکومت کے کسی بھی اقدام کی مزاحمت کی جائے گی، پیمرا کاشف عباسی اور ان کے شو پر پابندی فوری اٹھائے۔

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے سیکرٹری جنرل عماد یوسف نے کہا کہ پیمرا کا اقدام میڈیاکی آزادی مزید کم کرنے کے بڑے منصوبے کی نشاندہی کرتاہے،کاشف عباسی اور ان کے شو پر پابندی فوری طور پرہٹائی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں