سلیکٹیڈ حکومت کا گھر جانا وقت کی ضرورت ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکومت کا گھر جانا اب وقت کی ضرورت بن چکا ہے اور سلیکٹیڈ حکومت کو سلیکٹ کرنے والے خود سر پکڑ کربیٹھ گئے ہیں۔ یہ بات آج انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے ایمپائر کی انگلی بہت جلد اٹھنے والی ہے۔ 18 ماہ کی حکومتی کارکردگی ملک اورعوام کے لیے خطرہ ثابت ہوئی ہےاور ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر خدشات کرکے حکومت نے ایک اور یو ٹرن لے لیا ہے ۔رپورٹ پر خدشات ظاھرکرنے والوں نے ماضی میں اس کی رپورٹوں کی مثالیں دیتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سلیکٹیڈ وزیراعظم خود ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹوں کو مستند قرار دے چکے ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت نے اپنی ناہلی کی وجہ سے اپنے سلیکٹر کو بھی پریشان کر کے رکھا ہے۔ایک کروڑ نوکریاں دینے، پچاس لاکھ گھر بنانے کی باتیں کرنے والوں کو عوام دن رات بدعائیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نااہل لوگوں کی نااہلی انتھا تک پہنچ چکی ہے۔ ظالم مسلط حکمرانوں نے عام آدمی کی زندگی جہنم بنادی ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کا تسلسل ہے ۔ پیپلز پارٹی نے ملک کو میگا ترقیاتی منصوباجات اور لوگوں کو بہتر روزگار کے مواقع دئیے جبکہ موجودہ حکومت میں جمہوریت دور تک نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات ہی ملک کو ترقی کی راہوں پر لے جا سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں