شامی افواج کو نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے، ترک صدر

انقرہ (ایچ آر این ڈبلیو) ترک صدر طیب اردگان نے شامی فوج کے ہاتھوں‌ ترک فوجیوں‌کی ہلاکت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ترکی شامی فوج کو کہیں‌بھی نشانہ بنانے سے نہیں‌ چوکے گا…صدر اردگان کا کہنا تھا کہ اب اگر ایک بھی ترک فوجی زخمی ہوا تو شامی افواج کو کہیں بھی نشانہ بنانے سے گریز نہیں کریں گے اور ضرورت پڑنے پر فضائی حملے بھی کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی شامی فورسز کی پیش قدمی کو ادلب میں فروری کے آخر تک ترکش آبزرویشن پوسٹ سے پیچھے دھکیلنے کے لیے پر عزم ہے اور یہ کام کسی بھی صورت میں سر انجام دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں