سندھ اسمبلی،صوبائی وزیر امداد پتافی نے وزیراعظم کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کردئیے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ اسمبلی کا ایک اور اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔ صوبائی وزیر امداد پتافی نے جذباتی تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کردیا جس کے بعد ایوان مچھلی بازاربن گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس حسب معمول شورشرابے کا مرکزبنا رہا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن سندھ اسمبلی سہراب سرکی نے کہا کہ سندھ میں مردم شماری پر تحفظات ہیں۔ مردم شماری درست نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ خدشات نہ دیکھے گئے تو نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر مردم شماری کے نتائج بتائے جائیں۔ خدشہ ہے کہ سندھ کو اقلیت میں تبدیل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ اجلاس میں اپوزیشن نے حسب معمول احتجاج شروع کردیا۔ اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف گو شہلا گو کے نعرے لگائے۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر امداد پتافی نے وزیر اعظم کے سندھ میں دوروں کے خلاف جذباتی تقریر کی جس کے دوران انہوں نے نازیبا زبان کا استعمال بھی کیا تاہم غلطی کا احساس ہونے پر معافی مانگی۔ بعد ازاں دیگر اراکین قومی اسمبلی نے امداد پتافی کی بات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی رکن اسمبلی کو ایسے الفاظ کا استعمال زیب نہیں دیتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں