ایس بی سی اے میں زبردست اکھاڑ پچھاڑ، بعض افسران کے دونوں ہاتھوں میں لڈو

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے ، ڈائریکٹر منیر احمد بھنبرو کو کیماڑی و کورنگی ٹاؤن سے صدر ٹاؤن تعنیات کردیا گیا ، ڈائریکٹر سامت علی خان کو انوائرمنٹ اینڈ بلڈنگ سروسز سے ویجلنس سیکشن ون تعنیات ، ڈائریکٹر ندیم انور لیاری ٹاؤن سے ملیر ٹاؤن تعینات، ڈائریکٹر اورنگی ٹاؤن ملک اعجاز کو لیاری کا بھی اضافی چارچ دے دیا گیا ، ڈائریکٹر لیاری ٹاؤن کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی کے احکامات، ڈائریکٹر کچی آ بادی محمد رقیب کو ڈائریکٹر کیماڑی تعینات کردیا گیا ، ڈائریکٹر اسٹرکچر سیکشن ون بنش شبیر کو ڈیزائن اینڈ کمپلنٹ سیکشن کا اضافی چارچ دے دیا گیا ، ڈائریکٹر بلدیہ ٹاؤن ندیم احمد کو اسٹرکچر سیکشن ٹو تعینات کردیا گیا ، ڈائریکٹر انڈسٹریل سیل آ صف رضوی کو کورنگی کا چارچ دے دیا گیا ، بن قاسم ٹاؤن کی زمے داری بھی برقرار، ڈائریکٹر بن قاسم مجاہد عباس کو ویجلنس سیکشن ٹو کا چارچ دے دیا گیا – ڈپٹی ڈائریکٹر سائیٹ ٹاؤن جلیس صدیقی کو ٹرانسفر کرکے بلدیہ ٹاؤن کا چارج دے دیا گیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر عبد السمیع جملانی کو بھی کورنگی ٹاؤن بھیج دیا گیا، بن قاسم ٹاؤن کا اضافی چارج انہی کے پاس رہے گا، ایڈیشنل ڈائریکٹر گلشن ٹاؤن ٹو کو ڈیمولیشں کا اضافی چارچ دے دیا گیا ، سنئیر بلڈنگ انسپکٹر لیاقت آباد ٹاؤن کامران علی ریکوری سیکشن تعینات کر دئیے گئے- ڈائریکٹر ندیم انور لیاری سے ملیر ٹاؤن ٹرانسفر، آصف رضوی انڈسٹریل ایریا سے ڈائریکٹر کورنگی ٹاؤن تعینات کر دئیے گئے-

اپنا تبصرہ بھیجیں