گلبہارمیں27 جانیں ہڑپ کرجانے والا ادارہ SBCA کی خون آشام لالچ اور طمع تھمنے کا نام نہیں لے رہی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیاقت آباد ٹاؤن کی رشوت خوری دھڑلے سے جاری، گلبہار میں 27 جانیں ہڑپ کر جانے والا ادارہ ایس بی سی اے کی خون آشام لالچ اور طمع تھمنے کا نام نہیں لے رہی- ناظم آباد چاندنی چوک اورنگ آباد مکان نمبر 181/1اور184/12 190/2 جو 40 گز ہیں پورشن بنائے جارہے ہیں، تصویر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کتنی تیزی سے یہ اتنے چھوٹے پلاٹوں پر یہ خوفناک تعمیرات تیزی سے جاری ہیں، یہی سانحہ اگر اندرون سندھ میں رونما ہوا ہوتا تو سندھ حکومت مرنے والوں‌ کے لواحقین کے کروڑوں روپے کی امداد کا اعلان کر چکی ہوتی لیکن اہل کراچی سے ان متعصب حکمرانوں کا کوئی لینا دینا نہیں، کراچی صرف ان کی لوٹ مار کی جگہ ہے، یہاں کے لوگوں کی زندگیاں کسی کیڑے مکوڑوں سے بڑھ کر نہیں، یہ خطرناک پورشن بھی ایس بی اے کی ملی بھگت سے تعمیر کیے جارہے اس کی کمپلین کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا جبکہ چند دن پہلے گولیمار سانحہ میں 27 افراد کی ہلاکتیں ہوئیں ہیں مگر کسی کے سر پر کوئی اثر نہیں جبکہ علاقے مکینوں نے بینرز بھی لگائے ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں