گلبہارمیں غیرقانونی عمارت کا انہدام، SBCA لیاقت آباد ٹاؤن کے تین افسران گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گلبہار رضویہ میں عمارت گرنے کا واقعہ میں‌ اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے لیاقت آباد ٹاؤن کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق 27 ہلاکتوں کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ایس بی سی اے کے تین افسران گرفتار کر کے تھانہ رضویہ میں منتقل کر دئیے گئے، ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 94/20202 سرکار کی مدعی میں درج کی گئی ہے، پولیس نے ایچ آراین ڈبلیو کو بتایا کہ ملزمان کو اعانت جرم میں مزکورہ مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے، گرفتار افراد میں ایس بی سی اے ڈپٹی سرفراز جمیل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقصود قریشی اور بلدنگ انسپکٹر عرفان علی شامل ہیں- گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں