لیاقت آباد ٹاؤن میں جعلی انہدامی کارروائی، بلڈر آصف نے فوری دوبارہ تعمیرات شروع کر دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیاقت آباد میں غیرقانونی عمارتوں کے خلاف کی جانے والی انہدامی کارروائی کے دوسرے دن بعد ہی بلڈر نے سبز پردے لگا کر دوبارہ تعمیر شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق مکان نمبر 2446 غوثیہ مسجد کے پیچھےقاسم آباد لیاقت آباد بھی ناقص میٹریل سے6 منزلہ عمارت تعمیر کی جا رہی ہے، جہاں علاقہ مکینوں کی شکایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مبینہ طور مزید مال پکڑ کر جعلی انہدامی کارروائی کی اور صرف دیواروں میں معمولی سوراخ کر کے روانہ ہو گئے، جس کے بعد بلڈر آصف نے دن رات کام جاری رکھ کر غیرقانونی عمارت مکمل کی تیاریاں کر لیں، واضح رہے کہ آصف بلڈر نے پہلے بھی بندھانی کالونی نالے پر ناقص میٹریل سے بلڈنگ تعمیر کی تھی ۔دوسری نگینہ چوک۔ نزد حنیفہ مسجد بلاک 6 کمرشل ایریا میں بھی ناقص میٹریل کی وجہ سے تعمیر ہوئی تھی۔ سپریم کورٹ کے حکم جس میں کہا گیا تھا کہ تمام کرپٹ افسران کو ہٹانے کی ہدایت کی گئی تھی اس کے باوجود ادارہ نے کرپٹ ترین ڈائریکٹر عامرکمال جعفری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اور وہ اب بھی دھڑلے سے مبینہ طور پر کروڑوں‌ کا مال پکڑ کر غیرقانونی تعمیرات میں مصروف ہے جس کی ایک مثال مذکورہ عمارت ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں