لیاقت آباد ٹاون میں ایک بار پھر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ شروع

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے پیچھے کون سی قوتیں ہیں ؟ لیاقت آباد ٹاون میں عمارت گرنے سے کئی افراد جاں بحق ہوئے ایس بی سی اے نے سبق نہ سیکھا، لیاقت آباد ٹاون میں ایک بار پھر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ شروع ہوگیا ، گلزار عرف گلو، امین عرف مچھلی، زبیر عرف کالا اور فیصل عرف کسوڑہ غیر قانونی تعمیرات میں شامل ہیں، گلزار عرف گلو سیاسی اثرورسوخ کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہے، فیصل عرف کسوڑا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسر کا دست راز ہے، فیصل عرف کسوڑا نے نارتھ ناظم آباد ٹاون میں کئی غیر قانونی عمارتیں بنوائی ہیں ، ایڈیشنل ڈی جی ایس بی سی اے آشکاور داور کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے، غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے لیاقت آباد ٹاون بدنامی کا حامل ہے، جلد کارروائی شروع کی جائے گی، واضح رہے کہ لیاقت آباد ٹاؤن کا رسوائے زمانہ مبینہ کرپٹ‌ ڈائریکٹر عامر کمال جعفری مضبوط روابط کی بنا پر ابھی تک معطلی سے محفوظ ہے اور کروڑوں کے پیکیج مکمل کرانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں