لاک ڈاون کے دوران منافع خوری انتہاء پر، صوبائی حکومت غافل

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لاک ڈاون کے دوران منافع خوری انتہاء پر پہنچ گئی، عوام کا نہ روزگار رہا نہ حکومتی امداد ملی، کراچی کے شہری دہرے عذاب کاشکار، سرکاری محکموں می تعطیلات کے باعث عوام شکایات کرنے سے بھی قاصر، اور اگر شکایات ہو بھی جاتی تو سندھ کے کرپٹ اہلکار ہمیشہ کی طرح اپنی منتھلی لے کے اور ان حالات میں ڈبل لے کر آرام سے بیٹھ جاتے اور اب بھی شہری انتظامیہ حصہ وصول کرکے چین کی بانسری بجانے میں مصروف ہیں، دکانداروں کی منافع خوری کے آگے کہیں بھی حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی ہے، غریب اور متوسط طبقے کی آبادیوں میں منافع خوری کارجحان زیادہ ہے، کھانے پینے کی اشیاء اور حفاظتی ادویات وسامان کا مصنوعی بحران پیدا کردیا گیا ہے اور اشیاء کی قلت کو جواز بنا کر منہ مانگے نرخ وصول کئے جارہے ہیں، خالی جیب اور خالی پیٹ عوام در بدر ہوگئی، ایسی دگرگوں صورتحال میں صوبائی حکومت غافل اور اپوزیشن رہنماوں نے بھی چپ سادھ لی، بے یارومدگار عوام میں لاوا پک رہا ہے، لاک ڈاون کے 6روز کے دوران کہیں بھی منافع خوری کے خلاف کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی، حالات کی سنگینی کو نہ سمجھا گیا تو صورتحال کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں