کراچی میں کندھ کوٹ کی 12 سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے 2 ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کراچی میں‌ کندھ کوٹ کی رہائشی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا معاملے میں‌ اہم پیشرفت ہوئی ہے. پولیس نے معصوم لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو کراچی سے گرفتار کرلیا. ایس ایس پی سمیع اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو کراچی کے علاقے ملیر سے گرفتار کیا گیا. ملزمان کے نام ثاقب اور شان بتائے گئے ہیں. ایس ایس پی سمیع اللہ کا کہنا ہے کہ مقدمےمیں نامزد5ملزمان کو بھی جلدگرفتارکرلیاجائےگا. واضح رہے کہ کندھ کوٹ کی 12 سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ طور پر کراچی میں اجتماعی زیادتی کی گئی تھی جس کے بعد لڑکی نے کراچی میں انصاف نہ ملنے پر کندھ کوٹ تھانے میں‌فریاد کی تھی. پولیس کے مطابق کندھ کوٹ کی 12 سالہ لڑکی کراچی کے علاقے ملیر میں راحب سہریانی کے گھر ملازمت کرتی تھی۔لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ اسے نشہ آور شے پلا کر 4 نوجوانوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے لڑکی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے لیٹر جاری کر دیا اور متاثرہ لڑکی کا سول اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔لڑکی کے والد عرض محمد نے الزام عائد کیا کہ مہذب، ثاقب، خان محمد اور شان سہریانی نے اس کی بیٹی سے اجتماعی زیادتی کی۔اس کا مزید کہناتھا کہ ہم کراچی میں انصاف کیلئے دھکے کھاتے رہے مگر کسی نے نہیں سنی، اس لیے اپنے گاؤں واپس آگئے ۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کو مقدمہ درج کر نے حکم دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں