کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نئے روٹ جاری کرنے کافیصلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اہلیان کراچی کی مشکلات کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے نئے روٹ پرمٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی میں چھبیس سیٹر منی بس کے روٹس پرمٹس کے اجراء پر عائد پابندی ختم کر دی گئی روٹ پرمٹس کے اجراء سے نجی سرمایہ کاروں کو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کا موقع ملے گا چھبیس سیٹر منی بسوں کے روٹ پرمٹ کی اجراء سے پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں