چیف کرائم رپورٹر وضاحت نیوز کامران بونیری کا گھر جل کر خاکستر،قیمتی سامان جل گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیف کراٸم رپورٹر وضاحت نیوز کامران بونیری کا گھر جل کر خاکستر،سارا قیمتی سامان جل کر راکھ، جمع پونجی سے محروم، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ممبر رکن سندھ اسمبلی (PTI) ملک شہزاد اعوان سے مالی امداد کی اپیل،ہم کامران بونیری کے شانہ بشانہ ہیں، صحافی برادری کا اعلان-تفصیلات کے مطابق نیو بلدیہ ٹاٶن کے علاقے صدام چوک پہ واقع بلڈنگ میں رہاٸش پذیر وضاحت نیوز کے چیف کراٸم رپورٹر کامران بونیری کے گھر میں گزشتہ رات پراسرار طور پر آگ لگ گٸی جس کے نتیجے میں گھر کا سارا قیمتی سامان جل کر مٹی کا ڈھیر بن گیا، اس ضمن میں صحافی کامران بونیری کا کہنا تھا کہ جہاں میری رہاٸش تھی اس بلڈنگ کا مالک گھر میں گرل اور کھڑکیاں وغیرہ لگانے کا کام کروانے کے لیے کاریگرز کو لایا تھا جس کی وجہ سے میں نے اپنی زوجہ اور بچوں کو کزن کے گھر جانے کو کہا اور جب میرے گھر کا کام ختم ہوگیا تو میں نے مالک سے کہا کہ آپ اوپر کے فلورز کا کام کرواٸیں اور میں بچوں کو گھر لانے کے لیے کزن کے گھر آگیا،صحافی کامران بونیری کا کہنا تھا کہ جب میں رات گیارہ بجے کزن کے گھر اتحاد ٹاٶن پہنچا اور بچوں سے کہا کہ گھر چلیں تو بچوں نے کہا کہ صبح کشمیر ڈے کی وجہ سے اسکول کی چھٹی ہے ہم یہاں ہی رات کر لیتے ہیں اور کزن نے مجھ سے بھی کہا کہ آپ بھی رات ہمارے یہاں ٹھہر جاٸیں اور صبح اپنے گھر جا کر آفس چلے جانا جب میں صبح آٹھ بجے گھر پہنچا اور دروازہ کھولا تو گھر کے کمرے سے دھواں اٹھ رہا تھا دھویں سے سارے گھر کی دیواریں دروازے کالے سیاہ تھے،پڑوسیوں سے پانی لا کر گھر کی آگ بجھاٸی،گھر میں موجود فرنیچر،کپڑے،قیمتی برین اور تین لاکھ روپے کیش سب جل کر راکھ ہوچکا،صحافی کامران بونیری نے کہا کہ ہم قلم سے سماج دشمن عناصر کیخلاف جہاد کر رہے ہیں،ہماری کوٸی شاہانہ طرز زندگی نہیں، ہمارے بچے بہت اعلیٰ درجے اسکول میں تعلیم حاصل نہیں کر رہے،نہ ہی ہمارے چمکتی گاڑیاں یا بنگلہ ہے، بس دال روٹی عزت سے اللہ پاک دے رہا ہے،صحافی کامران بونیری نے وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،ممبر رکن سندھ اسمبلی تحریک انصاف ملک شہزاد اعوان اور ڈی سی ویسٹ سے اپیل کرتے ہوٸے کہا کہ اس مشکل وقت میں میری سرکاری سطح پہ مالی مدد کی جاٸے،سانحہ کی اطلاع ملتے ہی کراچی سے تعلق رکھنے والی صحافی برادری نے بھی کال کرکے صحافی کامران بونیری سے افسوس کا اظہار کیا اور شانہ بشانہ رہنے کا یقین دلاتے ہوٸے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ہر لمحہ آپ کا ساتھ دیں گے اور آپ کی آواز برسراقتدار حکمرانوں اور اعلیٰ ایوانوں تک پہنچاٸیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں