پانی چوری کا زیر زمین بڑا ہائیڈرینٹ مسمار،4 ملزمان گرفتار کرلئے

کراچی(ایچ اراین ڈبلیو)واٹر بورڈ کے اینٹی تھیفٹ سیل کا احسن آباد میں پانی چوروں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے-وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی نگرانی میں کیے گئے آپریشن میں ایس ایس یو کی ٹیمیں بھی واٹر بورڈ کےہمراہ پولیس اورواٹر بورڈ کے عملے کو کاروائی کے دوران مزاحمت کا سامنا، سرکاری کام میں مداخلت کی گئی۔سندھی مومن سوسائٹی میں پانی چوری کا زیر زمین بڑا ہائیڈرینٹ مسمار کردیا گیا، 4 ملزمان گرفتار کرلئے-گرفتار ملزم افضل خان اور ساتھیوں نے کے 2، کے 3 منصوبے کی 72 انچ قطر کی مرکزی لائن سے چوری کر رکھی تھی-مرکزی لائن سے چھ چھ انچ کے دو کنکشن پکڑے گئے، پانی زیر زمین بڑے ٹینکس میں جمع کیا جاتا تھا۔ہیوی موٹروں کے ذریعے پانی نیوکراچی انڈسٹریل ایریا، گلشن معمار اور سندھی ہوٹل تک کے علاقے میں سپلائی کیا جاتا تھا-کاروائی کے دوران دونوں بڑے کنکشن منقطع کردئیے گئے، عملے نے پائپ اکھاڑ پھینکے-سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج، چاروں گرفتار ملزمان پولیس کے حوالے کردیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں